Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

4 کمشنریوں کی میونسپلٹی میں 36 ملین ریال کی کرپشن کا انکشاف

میونسپلٹی کے ملوث افراد پر فرضی منصوبوں کے علاوہ اختیارات سے تجاوز اور رشوت کے الزمات ہیں ( فوٹو: سبق)
جازان ریجن کی 4 کمشنریوں میں کام کرنے والی میونسپلٹی میں 36 ملین ریال کی کرپشن کی تفتیش کا آغاز ہوچکا ہے۔
محکمہ انسداد کرپشن نے ملوث میونسپلٹی کے سربراہان، اہلکار اور کارکنان سمیت حکومتی منصوبوں پر کام کرنے والے متعدد ٹھیکیداروں کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی کے ملوث افراد پر فرضی منصوبوں کے علاوہ اختیارات سے تجاوز، جعلسازی، غبن اور رشوت کے الزمات ہیں۔

 ’ کیس کی تفتیش کے لیے جازان کے ایک سابق میئر کو بھی گواہی دینے کے لیے بلایا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)

محکمہ انسداد کرپشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ’کرپشن کیس کی تفتیش کے لیے جازان کے ایک سابق میئر کو بھی گواہی دینے کے لیے بلایا گیا ہے‘۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ’ملوث افراد نے سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کے علاوہ جعلی ملکیت نامے بھی جاری کیے تھے۔ ایسی اراضی پر بھی قبضے میں ملوث تھے جن کے بارے میں کابینہ نے فیصلہ کیا تھا کہ یہ سرکاری اراضی ہیں‘۔
واضح رہے کہ قبل ازیں جازان کی جنوبی سرحد کی میونسپلٹی کے سربراہ کو گزشتہ دنوں بھی کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا تھا‘۔

شیئر: