Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: کرپشن میں ملوث سابق وزیر کو سزا

عدالت نے سابق وزیر صحت علی العبیدی، وزارت کے فرسٹ سکریٹری، نائب سکریٹری اور ایک امریکی کمپنی کے عہدیدار کوسزا سنائی ہے ( فوٹو: القبس)
کویت میں پہلی مرتبہ کرپشن کے الزام میں ایک سابق وزیر کو 7 سال قید، 81 ملین دینار قومی خزانے میں واپس کرنے اور اتنی ہی رقم جرمانے کے طور پر ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔
مقامی اخبار الانباء کے مطابق کویتی عدالت میں سابق وزیر صحت علی العبیدی، وزارت کے فرسٹ سکریٹری، نائب سکریٹری اور ایک امریکی کمپنی کے عہدیدار کو کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر سزا سنائی ہے۔
عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ’عدالت نے کرپشن میں ملوث افراد کو قید کی سزا سے بچنے کے لیے 10 ہزار دینار جرمانہ ادا کرنے کی ہدایت کی ہے‘۔

’کرپشن میں ملوث افراد کو قید کی سزا سے بچنے کے لیے 10 ہزار دینار جرمانہ ادا کرنے کی ہدایت کی ہے‘ ( فوٹو : القبس)

 ذرائع نے بتایا ہے کہ ’مذکورہ افراد نے غیر قانونی طور پر معاہدے کرنے کے علاوہ فرضی مریضوں کو امریکہ میں علاج کروایا ہے‘۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ’سزا پانے والوں نے فرضی انشورنس معاہدوں کے ذریعہ بیسیوں ملین دینار کا غبن بھی کیا ہے‘۔
 

شیئر: