Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر منقولہ جائیداد کے شعبے میں ایک ہزار نوجوانوں کو تربیت

ریاض چیمبر آف کامرس کے تحت یکم تا 4 مارچ کو مفت کورس ہوگا ( فوٹو: الاقتصادیہ)
غیر منقولہ جائیداد کے شعبے میں کام کرنے کے لیے ایک ہزار سعودی نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض چیمبر آف کامرس کے تحت یکم تا 4 مارچ نوجوانوں کے لیے مفت کورس کا اہتمام کیا جائے گا۔
ریاض چیمبر آف کامرس میں غیر منقولہ جائیداد کمیٹی سربراہ عایض الوبری نے کہا ہے کہ ’غیر منقولہ جائیداد کا شعبہ انتہائی اہم ہے جس میں کام کرنے کے لیے نوجوانوں کو تربیت دینا ضروری ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مختصر کورس سے گزرنے والے نواجوانوں کے لیے اس شعبے میں ترقی کرنے کا میدان کھول دیا جائے گا‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’جائیداد کی خرید و فروخت کا شعبہ انتہائی وسیع ہے جہاں آمدنی کے متعدد مواقع موجود ہیں‘۔

شیئر: