Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وائرس پھیلنے سے پہلے دنیا کیسی تھی؟ تصاویر

چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والا کورونا وائرس اب تک دنیا میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کر چکا ہے اور کروڑوں ایسے لوگ جو اس وائرس کا شکار نہیں بنے ان کا طرز زندگی بھی بدل گیا ہے۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے پہلے لوگ ہر جگہ جانے کے لیے آزاد تھے، چاہے وہ شاپنگ مالز ہوں، کھیلوں کے میدان یا کوئی بھی سیاحتی مقام، لیکن اب زندگی رک سی گئی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی اور روئٹرز کے تصاویر میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا پھیلنے سے پہلے دنیا میں کیا مصروفیات چل رہی تھیں۔

پاکستان کی بات کی جائے تو یہاں پاکستان میں کرکٹ کا میلہ پاکستان سپر لیگ فائیو چل رہا تھا لیکن کورونا کے باعث سیمی فائنل اور فائنل کے مقابلوں کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔

جنوری 2020 میں لی گئی اس تصویر میں آپ چیک رپبلک کے شہر پراگ میں سیاحوں اور مقامی لوگوں کو مشہور چارلس برج پر چلتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث اب لوگوں کے یہاں اکھٹے ہونے پر پابندی عائد ہے۔

سوئٹزر لینڈ میں ہونے والے سکینگ کے مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی سوئٹزر لینڈ کی کھلاڑی فتح کا جشن منا رہی ہیں۔

اٹلی میں لی گئی اس تصویر میں ایک خاتون خصوصی لباس پہنے ٹوکیو اولمپکس کی مشعل روشن کر رہی ہیں تاہم کورونا کی وجہ سے ٹوکیو اولیمپکس کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

آسٹریلیا میں ہونے والے ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کے اوپننگ میچ میں انڈین خواتین کرکٹرز شیکھا پانڈے اور جمینہ آسٹریلیا کو شکست دینے کے بعد جشن منا رہی ہیں۔ اب انڈیا سمیت پوری دنیا میں کرکٹ کے میدان ویران ہیں اور میچز کے انعقاد پر پابندی ہے۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ریاض میں فروری میں ہونے گھڑ ریس میں فاتح ٹیم کی ٹرافی تھامے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

جنوری میں لی گئی اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جرمنی کی ایک سائیکلسٹ یو سی آئی سائیکلنگ ورلڈ چیمپیئن شپ میں ہونے والی ریس میں شامل ہیں۔

امریکہ کے نیویارک کے مشہور ٹائمز سکوائر کی کورونا سے قبل لی گئی اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ لوگوں سے کھچا کھچ بھرا پڑا ہے لیکن نیویارک میں کورونا کے باعث سینکڑوں اموات کے بعد اب ٹائمز سکوائر پر ویرانی کا راج ہے۔

شیئر: