Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام میں آتشزدگی، 48 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا

چار منزلہ عمارت کے آخری فلور کے فلیٹ میں آگ لگ گئی تھی.(فوٹو عاجل)
سعودی عرب کے شہر دمام کے احد محلے  میں کے ایک فلیٹ میں آگ لگ گئی تاہم کوئی شخص متاثر نہیں ہوا.
محکمہ شہری دفاع کے اہلکاروں نے فلیٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا. گیارہ بچوں سمیت  48 افراد کو عمارت سے  بحفاظت نکال لیا گیا.
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے ٹوئٹرپر بیان میں تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دمام کے احد محلے کی چار منزلہ عمارت کے آخری فلور کے ایک فلیٹ میں آگ لگ گئی تھی.
شہری دفاع کے اہلکاروں نے بروقت اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائی شروع کردی. گیارہ بچوں سمیت 48 افراد کو بحفاظت عمارت سے منتقل کردیا گیا- عمارت کا کوئی بھی مکین زخمی نہیں ہوا.

محکمہ شہری دفاع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ  سے لگی تھی.(فوٹو عاجل)

محکمہ شہری دفاع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی.
یاد رہے کہ  کرفیو اور لاک ڈاون کے دوران سعودی عرب کے مختلف شہروں سے آتشزدگی کے واقعات بڑھ گئے ہیں.
دمام سے متصل شہر الخبر میں ایک گھر میں آگ لگنے سے تین بچے جھلس گئے تھے جبکہ اس سے قبل دمام کے ایک سینما گھر میں آگ لگ گئی تھی.
محکمہ شہری دفاع، مقامی شہریوں اور غیرملکیوں  سے پھر کہا ہے کہ ان دنوں خاص طور پر سلامتی ضوابط اور ہدایات کا خاص خیال رکھا جائے.

شیئر: