Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی

تفتیشی اداروں نے جائے وقوعہ کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے (فوٹو: سبق)
جدہ کے کلو14 محلے میں متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی محکمہ شہری دفاع کی متعدد ٹیمیں موقعے پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل سعید سرحان نے کہا ہے کہ آتشزدگی کے اسباب معلوم نہیں ہوئے تاہم تفتیشی اداروں نے جائے وقوعہ کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے جہاں انگلیوں کے نشانات سمیت مختلف شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔

 ایک بلڈنگ کے قریب پارک کی جانے والی متعدد گاڑیاں جل گئیں (فوٹو: سبق)

انہوں نے کہا ہے کہ کلو14 کے حی المنارات میں ایک بلڈنگ کے قریب پارک کی جانے والی متعدد گاڑیاں جل گئیں تاہم آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کرنل سعید سرحان نے یہ بھی کہا ہے کہ آگ گاڑیوں تک محدود تھی۔ اس سے قریبی بلڈنگ کو بھی نقصان نہیں ہوا۔
جدہ پولیس کے ترجمان نے واقعہ پر تبصرہ نہیں کیا تاہم تفتیشی اداروں نے کام کا آغاز کردیا ہے۔ 
 

شیئر: