Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سے انیسویں خصوصی پرواز، مزید 140 پاکستانیوں کی واپسی

سعودی عرب سے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے خصوصی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی خصوصی پرواز پی کے 9742 پیر کی دوپہر 141 مسافروں کو لے کر جدہ سے پشاور کے لیے روانہ ہوئی ہے۔
قونصل جنرل کی جانب سے پریس قونصل محمد ارشد منیر مسافروں کو الوداع کرنے کے لیے جدہ ایئر پورٹ پر موجود تھے۔
یاد رہے کہ اتوار کو  پی آئی اے کی  پرواز پی کے 9764 جدہ سے 140 مسافر فیصل آباد  جبکہ دوسری پرواز پی کے 9736  سے 140 مسافر  پشاور گئے تھے۔
کووڈ 19 کے پھیلنے کی وجہ سے معمول کی بین الاقوامی پروازوں کی معطلی کے بعد  حکومت پاکستان نے سعودی عرب سمیت مختلف ممالک سے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس بھیجنے کے لیے پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔
یکم مئی 2020 سے اب تک جدہ سے پی آئی اے کی انیسویں خصوصی پرواز تھی۔ تین ہزار 650 سے زیادہ پاکستانی ان خصوصی پروازوں کے ذریعے سعودی عرب کے مغربی علاقے سے وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

 ریاض سے خصوصی پروازوں کے ذریعے ڈھائی ہزار پاکستانی جا چکے ہیں (فوٹو اردونیوز)

 ریاض سے 14 خصوصی پروازوں کے ذریعے دو ہزار 494 پاکستانی وطن واپس جا چکے ہیں۔ دمام سے بھی خصوصی پروازیں چلائی گئی ہیں۔
 ریاض میں سفارتخانہ اور جدہ میں پاکستان قونصلیٹ ، پی آئی اے کے قریبی تعاون سے اس خصوصی پروازوں کے انتظامات دیکھ رہا ہے۔
سعودی عرب میں اس وقت ہزاروں پاکستانی وطن واپسی کے خواہش مند ہیں جن میں سے بیشتر وزٹ یا بزنس ویزے پر آئے تھے یا وہ سفری پابندیوں کے باعث واپس نہیں جا سکے تھے۔

شیئر: