Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض، دمام سے پاکستانیوں کی وطن واپسی

سعودی عرب سے خصوصی پروازوں کے ذریعے پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ پیر کو ریاض اور دمام سے دو مزید پروازوں کے ذریعے 390 مسافر وطن روانہ ہوئے ہیں۔
 یاد رہے کہ اتوار کو جدہ، دمام اور ریاض سے چھ  پروازوں کے ذریعے 1234 پاکستانیوں کی واپسی ہوئی تھی۔
دمام سے پیر کو پہلی پرواز 140 مسافروں کو لے کر اسلام آباد جبکہ ریاض سے دوسری پرواز 250 افراد کو لے کر لاہور روانہ ہوئی ہے۔
 سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق ریاض سے لاہور جانے والی پرواز سے مزید 17 میتیں بھی بھیجی گئی ہیں۔ اتوار کو اسلام آباد جانے والی پرواز سے 20 میتیں روانہ کی گئی تھیں۔
توقع ہے کہ خصوصی پروازیں دونوں ممالک کے مابین معمول کی پروازوں کے دوبارہ شروع ہونے تک جاری رہیں گی۔
یاد رہے کہ 16جون 2020 کے بعد سے خصوصی پروازوں کی ٹکٹیں براہ راست پی آئی اے اور اس کے مجاز ٹریول ایجنٹوں کے ذر یعے فروخت کی جا رہی ہیں۔ اب ٹکٹ کے حصول کے لیے سفارتحانے یا قونصلیٹ آنے کی ضرورت نہیں ہے۔
یکم مئی 2020 سے اب تک جدہ سے پی آئی اے کی 27 پروازوں کے ذریعے تقریبا پانچ ہزار 700 سے زیادہ پاکستانی سعودی عرب کے مغربی علاقے سے وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

 ریاض اور دمام سے پانچ ہزار 564 پاکستانی وطن واپس جا چکے ہیں (فوٹو ٹوئٹر)

 ریاض اور دمام سے 23 خصوصی پروازوں کے ذریعے پانچ ہزار 564 پاکستانی وطن واپس جا چکے ہیں۔ 
 ریاض میں سفارتخانہ اور جدہ میں پاکستان قونصلیٹ  پی آئی اے کے قریبی تعاون سے ان خصوصی پروازوں کے انتظامات دیکھ رہا ہے۔
سعودی عرب میں اس وقت ہزاروں پاکستانی وطن واپسی کے خواہش مند ہیں جن میں سے بیشتر وزٹ یا بزنس ویزے پر آئے تھے یا وہ سفری پابندیوں کے باعث واپس نہیں جا سکے تھے۔

شیئر: