Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک دن میں 40 ہلاکتیں، 2 ہزار 692 نئے کیسز

سات ہزار سے زائد افراد گزشتہ 24 گھنٹے میں صحتیاب ہوئے(فوٹو، سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 2 ہزار692  کیسز کی تصدیق کے بعد کووڈ 19 کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ  37 ہزار 803 ہو گئی ہے۔
ایک دن میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 40 افراد ہلاک ہوئے جبکہ اب تک مملکت کے مختلف شہروں میں اس مہلک مرض سے ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار2 سو 83 تک پہنچ گئی ۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق  وزارت صحت کی جانب سے منعقدہ یومیہ پریس کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں 7 ہزار 718 افراد صحتیاب ہوئے ۔ اب تک کووڈ 19 سے ایک لاکھ 77 ہزار 560 افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے مختلف شہروں میں کورونا کے نئے کیسز کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ 14 جولائی بروز منگل کو سب سے زیادہ مریضوں کی تعداد جدہ میں رہی جہاں 263 افراد میں کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ دوسرے نمبر پر الھفوف شہر تھا جہاں مریضوں کی تعداد 220 رہی ، ریاض میں 211 ، ابھا 141 ، دمام 134 ، حائل 112 ، طائف 97 ، مکہ مکرمہ 81 ، مدینہ منورہ 75 ، حفر الباطن 55 ، ظھران 54 ، خمیس مشیط 53 ، تبوک 48 ، الجبیل 44 ، الخبر 43 ، ینبع 33 ، بریدہ 31 ، وادی الدواسر 30 ، جازان 29 ، عنیزہ ، النعیرہ اور نجران میں مصدقہ کیسز کی تعداد 28 ، 28 رہی۔
دیگر شہروں میں الجفر 27 ، قطیف 26 ، سبت العلایہ 25 ، شرورہ 24، رفحا 21 ، ابوعریش اور صامطہ میں 20 ، 20 ، العیدابی 17 ، وادی بن ھشبل اور بیشہ میں 16 ، سولہ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
سعودی عرب کے 22 شہروں میں سب سے کم مریض رہے جہاں ایک ایک شخص میں کووڈ 19 کا ٹیسٹ پازیٹو آیا جبکہ 17 شہروں میں 2 ، دو اور 13 شہرو ں میں مریضوں کی تعداد 3 تین رہی۔

معیاری سینیٹائزر کے استعمال سے جلدی امراض کا خدشہ نہیں  ہوتا(فوٹو، سوشل میڈیا)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف شہروں میں 57 ہزار 960 مریضوں میں کورونا وائرس ایکٹو ہے تاہم ان کی حالت بہتر ہے جبکہ 2 ہزار 230 افراد کو انتہائی نہگداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے جہاں انکا علاج جاری ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی کا کہنا ہے خوش آئند بات یہ ہے کہ کورونا وائرس کے متاثرہ افراد میں صحتیابی کا تناسب بڑھ رہا ہے ۔ ایک ہی دن میں 7 ہزار سے زائد افراد کا صحتیاب ہونا اچھی علامت ہے انہوں نے مزید کہا کہ یہ تصور غلط ہے کہ سینیٹائزرسے جلدی یا دیگر بیماریاں ہوتی ہیں ۔ معیاری سینیٹائزر جسے ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے منظور کیا گیا ہو اسکے استعمال سے کسی قسم کی جلدی بیماری کا خدشہ نہیں ہوتا۔

شیئر:

متعلقہ خبریں