Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں کورونا کی 107 سالہ مریضہ صحت یاب

غیر ملکی خاتون کو طبی عملے نے بہترین صحت خدمات پیش کیں(فوٹو سبق)
 سعودی عرب میں صومالیہ کی  107 سالہ خاتون کورونا وائرس  سے صحت یاب ہو ئی ہیں  مشرقی جدہ کے ہسپتال میں غیر ملکی خاتون کو طبی عملے نے بہترین صحت خدمات پیش کیں اور اعزاز و اکرم کے ساتھ رخصت کیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مشریق جدہ ہسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد الغامدی نے بتایا کہ صومالیہ کی معمر خاتون تنفس کے عارضے میں مبتلا تھیں۔  انہیں ایمرجنسی وارڈ منتقل کرکے مکمل طبی معائنہ کیا گیا۔
 معمر خاتون کا کورونا ٹیسٹ پوزیٹو آیا جس سے یہ بھی پتہ چلا کہ مریضہ کے پھیپھڑے میں شدید سوزش ہے اور انہیں چار دن تک مصنوعی تنفس کی مشین پر رکھا گیا۔
ڈاکٹر الغامدی نے مزید واضح کیا کہ سینے کے امراض کی  کنسلٹنٹ ڈاکٹر نادیہ الحربی کی نگرانی میں مریضہ کو انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج کیا گیا۔
ہسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر مریضہ کی صحت بہتر ہونے لگی۔ مصنوعی تنفس کی مشین ہٹا دی گئی۔ انتہائی نگہداشت میں علاج جاری رکھا گیا۔ صحت یابی کی علامات نمودار ہونے پر انہیں جنرل وارڈ منتقل کردیا گیا۔ 
الغامدی نے بتایا کہ اب جبکہ صومالیہ کی بزرگ خاتون مکمل طور پر صحت یاب ہوچکی ہیں انہیں ہسپتال سے رخصت  کردیا گیا ہے۔ ہرایک اس خدشے کا شکار تھا کہ سن رسیدگی اور متعدد امراض کی موجودگی کے پیش نظر ان کا بچنا مشکل نظر آرہا تھا۔
یاد رہے کہ حدود شمالیہ میں  106 سالہ سعودی خاتون  18 دن تک ہسپتال میں علاج کے بعد  صحت یاب ہوئی تھیں ۔ وہ کورونا وائرس کی مریضہ تھیں۔

شیئر: