Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں ماسک استعمال نہ کرنے پر جرمانے

حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی پر 159 افراد کے چالان کیے گئے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مکرمہ ریجن کے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ’ ریجن میں کورونا وائرس سے بچاو کےلیے حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی پر 159 افراد کے چالان کیے گئے ہیں‘۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے نے ریجنل پولیس ترجمان کے حوالے سے کہا کہ’ وزارت صحت نے کورونا وائرس سے بچاو کےلیے حفاظت کی خاطر مختلف قواعد مقرر کیے ہیں جن پر عمل کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے‘۔ 
’قواعد کے مطابق سب سے اہم امر ہے کہ کوئی بھی شخص جو گھر سے باہر نکلے اس کےلیے لازمی ہے کہ وہ طبی یا کپڑے کا ماسک استعمال کرے‘۔ 
عوامی مقامات پر ماسک استعمال نہ کرنے پر ایک ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
اس حوالے سے مکہ ریجن کے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ’ریجن کے مختلف علاقوں میں پولیس ٹیموں نے 159 افراد پر ماسک استعمال نہ کرنے کی خلاف ورزیاں درج کرتے ہوئے ان پر ایک ، ایک ہزار ریال جرمانہ عائد کیا ہے‘۔ 
 اس سے قبل بھی مکہ پولیس نے نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقرر اقدامات کی خلاف ورزی پر تادیبی کارروائی کی تھی۔

 کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی ماسک کی پابندی ضروری ہے۔(فوٹو اے ایف پی)

سعودی وزارت صحت روزانہ  کی بنیاد پر مقامی  شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو تاکید کررہی ہے کہ کورونا کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی ماسک کی پابندی اشد ضروری ہے۔ وزارت داخلہ تنبیہ کیے ہوئے ہے کہ اگر کوئی سعودی شہری یا مقیم شہری حفاظتی ماسک کے بغیر گھر سے باہر پایا گیا تو اس پر جرمانہ ہوگا- 

شیئر: