Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مختلف شعبوں کے لیے ایس او پیز کی نئی فہرست جاری

’تمام شعبے حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کی پابند ہیں، خلاف ورزی پر جرمانے ہوں گے‘ (فوٹو: الشرق الاوسط)
سعودی وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کے انسداد اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے مزید ہدایات جاری کر دی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’مختلف شعبوں کے لیے ترمیم شدہ ایس او پیز جاری کی جا رہی ہیں جن کی تفصیل وزارت کی ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہے‘۔
’جن شعبوں کے لیے ایس او پیز میں اضافہ کیا گیا ہے ان میں گاڑیاں سکھانے کے سکول، انسٹی ٹیوٹز، مردانہ اور زنانہ درزی کی دکانیں، نماز جنازہ اور میت کی تدفین، شادی اور تقریبات ہال اور نرسری ہوم شامل ہیں‘۔
’جن شعبوں کی ایس او پیز میں ترمیم کی گئی ہے ان میں مساجد، بابر شاپس، بیوٹی پارلر، اندرون وبیرون ملک پروازیں، سامان اور مسافر لے جانے والی کشتیاں، ریٹیل و ہول سیل اور شاپنگ مالز، ریستوران، کیفے ٹیریا، ٹرین، اسپورٹس اور جم خانے، پبلک تفریحی مقامات اور سمندری تفریح وغیرہ شامل ہیں‘۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کی صورتحال دیکھ کر ایس او پیز میں ترمیم ہوتی رہے گی نیز تفتیشی ٹیموں کو ان پر عمل کروانے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے‘۔
’تمام متعلقہ مراکز اور شعبے اپنے دائرہ کار کے تحت آنے والی حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کی پابند ہیں، خلاف ورزی پر جرمانے ہوں گے‘۔

شیئر: