Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیکٹیریا سے محفوظ ٹیکنالوجی کے خصوصی احرام

قومی صنعت کے فروغ کی حوصلہ افزائی مقصد تھا (فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ اس سال حجاج کے لیے نینو ٹیکنالوجی سے آراستہ خصوصی احرام فراہم کیے گئے تھے۔ اس احرام کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں بیکٹیریا جمع نہیں ہوسکتے۔ 
ویب نیوز ’عاجل‘ نے وزارت حج کے ٹوئٹر پر جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ نینو ٹیکنالوجی سے آراستہ احرام سعودی شہری ’حمد الیامی‘ کی ایجاد ہیں جو اس سال پہلی بار حجاج نے استعمال کیے۔ 

حجاج کی صحت و سلامتی کے پیش نظر یہ احرام استعمال کرائے گئے (فوٹو: عاجل)

وزارت نے مزید کہا کہ جدید ترین احرام حجاج کی صحت و سلامتی کے پیش نظر استعمال کرائے گئے تھے تاکہ انہیں کورونا اور دیگر امراض سے محفوظ رکھا جا سکے۔ اس سے قومی صنعت کے فروغ اور سعودی موجد کی حوصلہ افزائی کرنا بھی مقصود تھا۔ 
نینو ٹیکنالوجی سے تیارکردہ احرام کی خصوصیت یہ ہے کہ اسے استعمال کرنے والے کے جسم پر وہ بیکٹیریا منتقل نہیں ہوسکتے جو انسانی پسینے کے ساتھ جمع ہو جاتے ہیں۔ 
یہ احرام سو فیصد خالص کاٹن سے بنا ہوا ہے جسے 90 بار سے زائد مرتبہ دھو کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ احرام کے معیار کو آئزو ( بین الاقوامی کوالٹی ) کی سند بھی ملی ہے۔ 

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: