Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں بیٹے کے ہاتھوں باپ کا قتل

نوجوان چند روز قبل ہی ہسپتال سے فارغ ہوا تھا (فوٹو: عاجل)
 سعودی عرب کے علاقے جازان میں ایک سعودی نوجوان نے طیش میں آکر اپنے باپ کو قتل کردیا-
یہ واقعہ جازان صوبے کی وادی تحصیل کے ایک قریے میں پیش آیا۔ نوجوان عمر کے دوسرے عشرے میں ہے جبکہ والد بوڑھے تھے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ والد بستر پر لیٹے ہوئے تھے کہ بیٹے نے دھار دارآلے سے انہیں قتل کر دیا۔ 
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان چند روز قبل ہی ہسپتال سے فارغ ہوا تھا۔ وہ  ذہنی مرض میں مبتلا ہیں۔ انہیں علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ 
جازان پولیس نے واردات کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ واقعے کی تفصیلات اور اسباب جاننے کے لیے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

شیئر: