Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں پانچ برس کے لیے سڑکوں کی کھدائی پر پابندی

یہ فیصلہ سرکاری اور نجی تمام اداروں کے لیے ہے۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں ریاض میونسپلٹی نے 5 برس کے لیے سڑکوں کی کھدائی پر پابندی لگائی ہے۔
کسی بھی ادارے کو شہر کی سڑکیں کھودنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ میونسپلٹی آئندہ ماہ سڑکوں کی کھدائی کے ٹھوس ضابطے جاری کرے گی۔ یہ فیصلہ سرکاری اور نجی تمام اداروں کے لیے ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض کے میئر فیصل بن عیاف نے کہا ہے کہ سڑکوں پر تارکول بچھانے اور ان کی استرکاری کے بعد 5 سال تک کسی بھی ادارے کو وہ سرکاری ہو یا نجی آئندہ پانچ برس تک کسی بھی سڑک کی کھدائی کی اجازت نہیں ہوگی۔ انتہائی ضرورت والے حالات اس سے مستثنی ہوں گے۔ 

انتہائی ضرورت والے حالات اس سے مستثنی ہوں گے۔(فوٹو ٹوئٹر ریاض میونسپلٹی) 

ریاض کے میئر نے مزید کہا کہ یہ پابندی خزانے کو ضیاع سے بچانے اور دارالحکومت کے تمام اداروں کے درمیان مکمل یکجہتی پیدا کرنے کی غرض سے لگائی گئی ہے۔ 
میئر نے توقع ظاہرکی کہ نئے ضابطے شہرکے عمرانی ماحول کو بہتر بنانے میں سازگار ثابت ہوں گے۔ مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی وہ شکایات دور ہوجائیں گی کہ جہاں ایک سڑک پوری طرح سے تیار ہوتی ہے اگلے ہی روز یا ایک ہفتے کے اندر کوئی نہ کوئی ادارہ آکر کسی نہ کسی آپریشن کے عنوان سے سڑک کھود کر اس کا منظر بدل دیتا ہے۔

شیئر: