سعودی عرب میں ریاض میونسپلٹی نے ریڑھی پر سامان کی فروخت پر پابندی کے پانچ بڑے اسباب بیان کیے ہیں۔ سب سے اہم سبب یہ ہے کہ اس سے دارالحکومت ریاض کا منظر نامہ بدنما ہوجاتا ہے۔
![](/sites/default/files/pictures/June/21/2020/28_food_5.jpg)
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ریاض میونسپلٹی نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ ریڑھی سے سبزیاں، پھل اور مختلف اشیا فروخت کرنے پر پابندی ہے۔ لوگوں کی صحت و سلامتی اور آرام و راحت کی خاطر پابندی لگائی گئی ہے- خلاف ورزی پر سزائیں بھی ہیں۔
ریاض میونسپلٹی نے پابندی کے اسباب میں کہا ہے کہ ریڑھی پر بیچے جانے والا سامان محفوظ طریقے سے منتقل کیا جاتا ہے اور نہ ہی اسے حفظان صحت کے ضوابط کے مطابق محفوظ کیا جاتا ہے۔
عام طور پر ریڑھی والے سڑکوں پر کہیں بھی سامان فروخت کرنے لگتے ہیں جس سے ان کی اور راہگیروں کی زندگی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔
مزید پڑھیں
-
النکاسہ مارکیٹ پر چھاپہ، 50ریڑھیاں ضبطNode ID: 240821عام طور پر ریڑھی والے جو سامان فروخت کرتے ہیں ان کے ذرائع نامعلوم ہوتے ہیں-
موسمی حالات کے حساب سے ریڑھی والا سامان بہت جلد گل سڑ جاتا ہے۔
ریڑھی کے کاروبار کی وجہ سے ٹریفک بھی معطل ہوتا ہے۔
ریاض میونسپلٹی نے مزید کہا کہ مقامی شہری اور مقیم غیرملکی شہر کے حسن کے تحفظ میں اپنا کردارادا کریں اور ریڑھی والوں سے سامان نہ خرید کر ان کی حوصلہ شکنی کریں۔
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں