Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے کیسز پہلی مرتبہ 800 سے کم

متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 19 ہزار 932 ہو گئی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں سنیچر 5 ستمبر کو کورونا وائرس کے نئے کیسز میں ریکارڈ کمی ہوئی  ہے۔ 800 سے بھی کم نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
 وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 791 نئے کیسز سامنے آئے۔ اس طرح متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 19 ہزار 932 ہو گئی ہے۔
 سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 779 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک دو لاکھ 95 ہزار 842 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

 گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 34 افراد ہلاک ہوئے (فوٹو: ایس پی اے)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 34 افراد ہلاک ہوئے۔ اموات کی مجموعی تعداد چار ہزار 49 ہو چکی ہے۔
مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 20 ہزار 41 ہے جن میں سے ایک ہزار 470 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد جدہ میں رہی جہاں 65 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
مدینہ میں 64، دمام 46، الھفوف 40، ریاض 38، المبرز 31، مکہ 31، قطیف 27، ینبع 24،جبیل 20، حائل 19، رفحا 19، خمیس مشیط 18، بقیق 14، تبوک 14، نجران 13 اور بریدہ میں 12 کیسز کا پتا چلا ہے۔

وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے (فوٹو: اے ایف پی)

اعداد و شمار کے مطابق 9 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، 14 شہروں میں 2، 2 اور 11 شہروں میں 3،3 جبکہ 5 شہروں میں 4،4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں متعدی امراض سے بچاؤ اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
 وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے اب تک 50 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کیا جائے۔ گھر سے باہر جاتے وقت ماسک لازمی طور پر استعمال کریں۔
 ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں کمی کی وجہ یہ ہے کہ مقامی شہری اور مقیم غیرملکیوں میں نئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر کی پابندی بہتر ہوئی ہے۔ 

شیئر: