Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مشتبہ مریض علامتیں ظاہر نہ ہونے پر کیا کریں؟

کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد 900 سے بھی کم رہ گئی ہے۔ (فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے بغیر علامتوں والے کورونا وائرس کے مریضوں کو احتیاطی تدابیر کی ہدایت کی ہے۔
عاجل ویب سائٹ  کے مطابق بریفنگ کے دوران ترجمان العبد العالی سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی شخص پر وائرس کی علامتیں نمودار نہ ہوئی ہوں تاہم وہ حقیقت میں وائرس زدہ ہو تو اسے کیا کرنا چاہئے۔ 
العبد العالی نے کہا کہ اگر کوئی شخص کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکا ہے تو اس سے وائرس دوسرے لوگوں کو لگ سکتا ہے۔

مقررہ احتیاطی تدابیر کی مسلسل پابندی کرتے رہیں۔ (فوٹو اے ایف پی)

ترجمان کا کہنا تھا کہعلامتیں نمودار ہوئی ہوں یا نہ ہوئی ہوں تمام سعودی شہری اور مقیم غیرملکی یہ فرض کرکے کہ ممکن ہے کہ دفتر یا پبلک مقامات پر کسی ایسے شخص سے ان کا واسطہ پڑ جائے جو وائرس میں تو مبتلا ہے مگر اس پر علامتیں نمودار نہیں ہوئی ہیں تو اس سلسلے میں مکمل احتیاط کا تقاضا پورا کریں۔ اس سلسلے میں ماسک کا استعمال کریں۔ دستانے پہنیں اور صابن سے وقفے وقفے سے ہاتھ دھوتے رہیں۔ 
وزارت صحت کے ترجمان نے انتباہ کیا ہے کہ اس طرح کےمتعدد کیس ریکارڈ پر آچکے ہیں کہ کئی لوگ کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے اس کا پتہ کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ آنے کے بعد ہوا۔ یہ وہ لوگ تھے جن پر وائرس لگنے کی کوئی علامت نظر نہیں آرہی تھی۔ سب لوگ مقررہ احتیاطی تدابیر کی مسلسل پابندی کرتے رہیں۔ 
یاد رہے کہ سعودی عرب میں حکام کے مطابق کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد 900 سے بھی کم رہ گئی ہے۔ 
جمعے کو وزارت صحت کے مطابق گذشتہ روز 822 نئے کیسز سامنے آئے اور  متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 19 ہزار 141 ہو گئی ہے۔

شیئر: