Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان: کورونا کے ایکٹیو کیسز 5 ہزار 540

پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 لاکھ 87 ہزار 950 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں (فوٹو: اردو نیوز)
پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 441 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ مزید 6 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
جمعرات کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کی وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 855 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 6 ہزار 365 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 

پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 2 لاکھ 87 ہزار 950 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 5 ہزار 540 ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 550 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 25 ہزار 81 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک مجموعی طور پر پورے ملک میں 28 لاکھ 50 ہزار 121 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
پاکستان کے زیرانتظام کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے مختص ایک ہزار 912 وینٹی لیٹرز میں سے 99 زیر استعمال ہیں۔

شیئر: