Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان: کورونا کیسز 3 لاکھ کے قریب

پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 لاکھ 86 ہزار 16 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 394 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ تین اموات ہوئی ہیں۔
پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 903 ہو گئی ہے جبکہ اب تک 6 ہزار 345 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 

پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 2 لاکھ 86 ہزار 16 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 6 ہزار 542 ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 534 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 20 ہزار 980 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک مجموعی طور پر پورے ملک میں 27 لاکھ 78 ہزار  689 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
پاکستان کے زیرانتظام کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے مختص ایک ہزار 912 وینٹی لیٹرز میں سے 87 زیر استعمال ہیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں