Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹرول 91 اور 95 کے نرخوں میں اضافہ

نئے نرخ 11 ستمبر جمعہ سے نافذ العمل ہوں گے- فوٹو عاجل
سعودی آرامکو نے جمعرات کی رات ستمبر کے لیے پٹرول کے نئے نرخ جاری کیے ہیں۔  پٹرول 91 اور 95 کی قیمتوں میں پھر اضافہ کیا گیا ہے۔
اخبار 24 اور عاجل ویب سائٹ  کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمتیں 11 ستمبر سے لاگو ہوں گی۔ جمعہ گیارہ ستمبر سے پٹرول 91 ایک ریال 47 ھللہ میں دستیاب ہوگا جبکہ یہ اگست میں ایک ریال 43 ھللہ میں فروخت ہورہا تھا۔
پٹرول 95 جو اگست میں ایک ریال 60 ھللہ میں دستیاب تھا اب اس کی نئی قیمت ایک ریال 63 ھللہ مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت 52 ھللہ فی لٹر اور مٹی تیل کی قیمت 70 ھللہ فی لٹر ہوگی ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں پٹرول کی قیمتیں عالمی منڈی میں تیل کی برآمدی قیمت سے منسلک ہیں۔عالمی منڈی میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق اس میں ردوبدل کیا جا تا ہے۔
واضح رہے کہ آرامکو ہر ماہ کی دس تاریخ کو پٹرول کے نرخوں پر نظرثانی کرتی ہے اور اس کا اطلاق ہر ماہ کی گیارہ تاریخ سے کیا جاتا ہے۔

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: