Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے نرخوں کی پابندی نہ کرنے والے پٹرول سٹیشنوں کو انتباہ

وزارت تجارت کے مطابق صارفین شکایات مرکزپر رپورٹ درج کرائیں.(فوٹو روئٹرز)
سعودی وزارت تجارت نے کہا  ہے کہ پٹرول کے نئے نرخوں کی پابندی نہ کرنے والے پٹرول سٹیشنوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی.
نگراں ٹیمیں سعودی عرب کے تمام علاقوں میں پٹرول سٹیشنوں پر اچانک چھاپے ماررہی ہیں اور اس بات کا پتہ لگایا جارہا ہے کہ  پٹرول سٹیشنوں کے مالکان ای سکرین پر پٹرول کے نئے  نرخ دے رہے ہیں یا نہیں اور پٹرول بھرتے وقت نئے نرخوں کی پابندی ہورہی ہے یا نہیں.
اخبار 24 کے مطابق نگراں ٹیمیں نئے نرخوں کی پابندی نہ کرنے والے پٹرول سٹیشنوں کے خلاف صارفین سے رپورٹیں بھی لے رہی ہیں.

 آرامکو نے پیر کو پٹرول کے نئے نرخوں کا اعلان کیا ہے.(فوٹو سوشل میڈیا)

وزارت تجارت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پٹرول کے نئے نرخوں کی پابندی نہ کرنے والے سٹیشنوں کے خلاف صارفین شکایات مرکز 1900 پر رابطہ کرکے رپورٹ درج کرائیں.
یاد رہے کہ سعودی آرامکو نے پیر کو مئی کے لیے پٹرول کے نئے نرخوں کا اعلان کیا ہے.
ایک لٹر 91 پٹرول  کی قیمت 1.31 ریال سے کم ہوکر 0.67 ھللہ اور 95 پٹرول کی قیمت 1.47 ریال سے کم ہوکر 0.82 ھللہ ہوگئی ہے.
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: