Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

پٹرول91 میں 64 ہللہ جبکہ پٹرول 95 میں 65 ہللہ فی لٹرکمی ہوئی ہے.(فوٹو روئٹرز)
سعودی آرامکو نے مئی کے لیے پٹرول کے نئے نرخ جاری  کیے ہیں۔ اپریل کے مقابلے میں قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے.
پٹرول 91 میں 64 ہللہ فی لٹرجبکہ پٹرول 95 میں 65 ہللہ فی لٹرکمی کی گئی ہے.
سبق ویب سائٹ نے آرامکو کی طرف سے جاری اعلامیے کے حوالے سے بتایا ہے کہ پٹرول91 کی نئی قیمت67 ہللہ فی لیٹر جب کہ پٹرول 95 کے نئے نرخ 82 ہللہ فی لیٹر مقرر کیے گئے ہیں.

آرامکو کے مطابق نئے نرخ پیر گیارہ مئی سے موثر ہوں گے(فوٹو سوشل میڈیا)

یاد رہے کہ اپریل میں  پٹرول 91 کی قیمت ایک ریال 31 ہللہ جبکہ پٹرول 95 کی قیمت ایک ریال 47 ہللہ تھی.
آرامکو نے اعلامیے میں واضح کیا ہے کہ نئے نرخ پیر گیارہ مئی سے موثر ہوں گے.
بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب میں پٹرول کی قیمتیں عالمی منڈی میں تیل کی برآمدی قیمت سے منسلک ہیں۔عالمی منڈی میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق اس میں ردوبدل کیا جا تا ہے۔
واضح رہے کہ آرامکو نے اعلان کیا تھا اب ہر ماہ کی دس تاریخ کو پٹرول کے نرخوں پر نظرثانی کی جائے گی۔ اس کا اطلاق ہر ماہ کی گیارہ تاریخ سے ہوگا۔

شیئر: