Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ: ’پرواز سے ایک گھنٹہ قبل ریزرویشن میں تبدیلی ممکن‘  

صارف نے ریزرویشن میں تبدیلی کے حوالے سے سوال کیا تھا- فوٹو عاجل
سعودی عریبین ایئرلائنز( السعودیہ) نے اطمینان دلایا ہے کہ پرواز سے ایک گھنٹے قبل تک ریزرویشن میں تبدیلی ہوسکتی ہے-  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق السعودیہ نے یہ خوشخبری ایک مسافر کو اس کے استفسار پر سنائی- 
مسافر نے دریافت کیا تھا کہ ریزرویشن میں تبدیلی زیادہ سے زیادہ کب تک ممکن ہے؟  
السعودیہ نے ٹویٹر کے  اپنے اکاؤنٹ پر اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’پرواز  کے وقت سے ایک گھنٹے پہلے تک ریزرویشن میں ترمیم ہوسکتی ہے‘- 
السعودیہ نے اس موقع پر بین الاقوامی پروازوں کی تاریخ کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ یکم جنوری  2021 سے بین الاقوامی پروازیں بحال ہوں گی- البتہ اس سے 30 روز پہلے اس حوالے سے حتمی بیان جاری  ہوگا-  
السعودیہ نے توجہ دلائی کہ مستثنی زمروں کو 15 ستمبر سے سفر کی سہولت حاصل ہوگئی ہے- 
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: