Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہریوں پر حملوں کی کوششوں کے بعد یمن میں حوثیوں کے اہداف کو نشانہ بنایا: اتحاد

شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششوں کے جواب میں کارروائی کی گئی( فوٹو: ایس پی اے)
یمن میں آئینی حکومت کی سپورٹ کرنے والے سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے کہا ہے کہ اس نے ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی جانب سے عام شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششوں کے جواب میں ملٹری سٹرائیک (حملے) کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے ایک بیان میں کہا ’اتحاد نے بیلسٹک میزائل اور ڈرون داغنے کے لیے استعمال ہونے والے 19 اہداف کو تباہ کیا ہے۔‘
ترکی المالکی کا کہنا تھا ’راس عیسی بندرگاہ پر حوثیوں کی آپریشنل صلاحیتوں اور اہم وسائل سے منسلک پانچ اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔‘
بعد ازاں اتحاد ایکس اکاؤنٹ پر بیان میں کہا سعودی فضائی دفاعی نظام نے مغربی ریجن کی جانب داغے جانے والے ایک ڈرون اور تین کروز میزائلوں کو انٹرسیپٹ کرکے تباہ کردیا۔
اتحاد نے یہ بھی کہ اس نے حملے کی ایک کوشش کے جواب میں جوابی فوجی کارروائی کی ہے۔
اتحادی فورسز نے صنعا، صعدہ اورعمران گورنریٹس میں حوثیوں کے 16 ٹھکانوں کو تباہ کیا۔ ان میں صعدہ میں واقع ایک ہیڈ کوارٹر شامل ہے جو حوثی رہنماؤں کے زیر استعمال تھا۔
اتحاد نے ان رہنماؤں پر عام شہریوں اور شہری تنصیبات پر حملوں میں ملوث ہونے کا الزام بھی عائد کیا۔

 

شیئر: