Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 1100 نئے مریضوں کی تصدیق

’گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہلاک ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے 1100 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 94190 ہوگئی ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہلاک ہوئے ہیں‘۔
’کورونا کے باعث ہلاک ہونے والے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 419 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز 105615 افراد کا کورونا ٹیسٹ لیا گیا ہے جس میں جدید ترین آلات کا استعمال ہوا ہے‘۔
’وسیع پیمانے پر معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کے ٹیسٹ کے نتیجے میں نئے مریضوں کا انکشاف ہوا ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’اب تک 83724 افراد شفایاب ہوگئے ہیں‘۔

شیئر: