Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان میں انٹر نیشنل پروازیں بحال

’مسقط کو لاہور، اسلام آباد، لندن، ممبئی، دلہی ، قاہرہ اور دبئی سمیت مختلف سٹیشنوں سے جوڑ دیا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
سلطنت عمان میں آج جمعرات سے انٹر نیشنل پروازیں بحال ہو رہی ہیں۔
عمانی نیوز ایجنسی کے مطابق محکمہ شہری ہوا بازی نے کہا ہے کہ ’جی سی سی ممالک کے علاوہ 20 مختلف شہروں کے لیے عمانی ایئرلائن کی پروازیں شروع کی جا رہی ہیں‘۔
’دار الحکومت مسقط کو پہلے مرحلے میں لاہور، اسلام آباد، لندن، استنبول، ممبئی، دلہی ، قاہرہ اور دبئی سمیت 20 مختلف شہروں سے جوڑ دیا جائے گا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’تجرباتی مرحلے کے بعد سٹیشنوں میں توسیع کی جائے گی  اور نئے شہروں کو شامل کیا جائے گا‘۔
عمانی حکومت نے ملک میں آنے والے مسافروں پر جو شرائط کی عائد کی ہیں ان میں ایک مہینے کا میڈیکل انشورنس، کورونا سے پاک ہونے کا سرٹیفیکیٹ اور 14 دن تک خود کو گھر میں محدود رکھنے کے علاوہ 25 عمانی ریال فیس ادا کرنا شامل ہے‘۔

شیئر: