Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو ملازمین آن لائن درآمد کرنے کا نظام بحال 

ریکروٹنگ ایجنسیاں 120 دن کے اندر گھریلو ملازم مہیا کریں گی۔(فائل فوٹو)
 سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود انجینیئر احمد الراجحی نے گھریلو ملازمین کی آن لائن درآمد کے سلسلے میں ثالثی کا نظام بحال کردیا ہے۔ اس پرعمل درآمد 7 اکتوبر 2020 سے کیا جا رہا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ریکروٹنگ ایجنسیاں 120 دن کے اندر گھریلو ملازم مہیا کریں گی۔ تاخیر کی صورت میں تیس دن کی توسیع خودکار نظام کے تحت ہوجائے گی البتہ ریکروٹنگ ایجنسی کو 120 دن سے زیادہ کی تاخیر پر معاہدے کی رقم سے پندرہ فیصد کا جرمانہ ہوگا۔  
وزارت افرادی قوت نے بیان میں مزید ہا  کہ اگر ریکروٹنگ ایجنسی 150 دن کے اندر گھریلو عملہ فراہم کرنے میں ناکام رہی تو ایسی صورت میں عملہ درآمد کرنے والے شخص کے ساتھ ایجنسی کا معاہدہ ختم ہوجائے گا اور ریکروٹنگ ایجنسی کو فیس 20 فیصد جرمانے کے ساتھ واپس کرنا ہوگی۔

شیئر: