Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش سے افرادی قوت منگوانے کے لیے ضوابط مقرر

سعودی عرب میں گھریلو ملازمین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)
 سعودی وزارت افرادی قوت نے بنگلہ دیش سے افرادی قوت منگوانے کے لیے ضوابط مقرر کیے ہیں۔ 
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود سے مقامی شہری نے دریافت کیا تھا کہ بنگلہ دیش سے افرادی قوت درآمد کرنے کی کیا شرائط ہیں؟  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت نے ٹوئٹر پر بیان میں اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش سے گھریلو کارکن کے طور پر کسی بھی غیرشادی شدہ شخص کی خدمات حاصل نہیں کی جا سکتیں البتہ نجی ڈرائیور اور فیملی میل نرس کا ویزہ جاری ہوسکتا ہے۔ اس پر کوئی پابندی نہیں ہے۔  
واضح رہے کہ سعودی عرب میں گھریلو ملازمین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
رواں سال گھریلو ملازمین کی تعداد 14 فیصد بڑھ کر 36 لاکھ 90 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے-

شیئر: