Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے متعین سفیروں نے عہدے کا حلف اٹھالیا

’حلف برداری کی تقریب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی موجود تھے‘ ( فوٹو: واس)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کے سامنے نئے متعین سفیروں نے عہدوں کا حلف اٹھایا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حلف برداری کی آن لائن تقریب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بھی موجود تھے۔
یونان میں متعین نئے سفیر ڈاکٹر سعد العمار، سپین میں متعین نئے سفیر عزام القین، تیونس میں متعین نئے سفیر ڈاکٹر عبد العزیز الصقر، ناروے میں نئی سفیر آمال بنت یحی المعلمی، ہالینڈ، نائیجیریا، میکسیکو، بوسنیا، مالدیو، یوگنڈا اور اسلامی تعاون تنظیم میں متعین نئے سفرا نے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔
 

شیئر: