Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 394 نئے کیسز، 15 اموات

متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 51 ہزار 849 ہو گئی ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی ہوئی ہے ۔ چار سو سے کم مریض سامنے آئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’گذشتہ روز کورونا سے 14 افراد ہلاک ہوئے۔ اس طرح ملک میں اموات کی مجموعی تعداد پانچ ہزار 590 ہو چکی ہے۔‘
وزارت صحت کے مطابق بدھ 11 نومبر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 394 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ 'اس طرح ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 51 ہزار 849 ہو گئی ہے۔‘

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 421 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)

سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 421 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ اب تک تین لاکھ 38 ہزار 702 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔'
’مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر سات ہزار 557  رہ گئی ہے جن میں سے 786 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔‘
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد  ریاض میں رہی جہاں 58 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
 بیان میں کہا گیا کہ مدینہ 44، مکہ 29، حائل 27، جدہ 25، خمیس مشیط 16، ینبع 15، الھفوف 12، قطیف 8 اور دمام میں 7 کیسز کا پتا چلا ہے۔

وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔(فوٹو سبق)

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق 20 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، 16 شہروں میں دو، دو اور 12 شہروں میں تین, تین جبکہ 5 شہروں میں چار، چار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں متعدی امراض سے بچاؤ اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ختم نہیں ہوا۔  'وہ افراد جو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے حوالے سے سنجیدگی اختیار نہیں کرتے انہیں چاہیے کہ وہ اس حوالے سے ذمہ داری کا ثبوت دیں۔'
سماجی فاصلے کے اصول کی پابندی کرتے ہوئے ایس او پیز کا مکمل خیال رکھیں تاکہ اس مہلک وائرس سے محفوظ رہا جاسکے۔

شیئر: