Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے کیسز مسلسل 400 سے کم

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 392 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی ہوئی ہے۔ چار سو سے کم مریض سامنے آئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’گذشتہ روز کورونا سے 19 افراد ہلاک ہوئے۔ اس طرح ملک میں اموات کی مجموعی تعداد پانچ ہزار 559 ہو چکی ہے۔‘
وزارت صحت کے مطابق پیر 9 نومبر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 392 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ 'اس طرح ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 50 ہزار 984 ہو گئی ہے۔‘

متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 50 ہزار 984 ہو گئی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 402 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ اب تک تین لاکھ 37 ہزار 788 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔'
’مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر سات ہزار 637 رہ گئی ہے جن میں سے 787 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔‘
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد  مدینہ میں رہی جہاں 59 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
 بیان میں کہا گیا کہ ریاض 54، مکہ 32، ینبع 28، جدہ 22، حائل 19، الھفوف 16،الظہران 7، نجران 7 اور تبوک میں 6 کیسز کا پتا چلا ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 402 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق 8 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، 20 شہروں میں دو، دو اور 7 شہروں میں تین, تین جبکہ 6 شہروں میں چار، چار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں متعدی امراض سے بچاؤ اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ختم نہیں ہوا۔  'وہ افراد جو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے حوالے سے سنجیدگی اختیار نہیں کرتے انہیں چاہیے کہ وہ اس حوالے سے ذمہ داری کا ثبوت دیں۔'
سماجی فاصلے کے اصول کی پابندی کرتے ہوئے ایس او پیز کا مکمل خیال رکھیں تاکہ اس مہلک وائرس سے محفوظ رہا جاسکے۔

شیئر: