Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وائرس کی نئی ’ویکسین 90 فیصد موثر‘

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
دوا ساز کمپنیوں فائزر اور بائیو این ٹیک کا کہنا ہے کہ انہوں نے مل کر ایک ویکسین تیار کی جو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے 90 فیصد تک موثر ہے۔ 
اس ویکسین کا تیسرا تجرباتی مرحلہ فی الحال جاری ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ان کمپنیوں نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں میں وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین کے اثرات پہلی خوراک کے 28 اور دوسری خوراک کے سات دن بعد دیکھے گئے ہیں۔
فائزر کے چیئرمین اور سی ای او البرٹ بورلا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کووڈ 19 کے تیسرے مرحلے کے نتیجوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ ویکسین کورونا وائرس کو روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوگوں کو کورونا وائرس کی ویکسین مہیا کرنے اور اس عالمی وبا کو ختم کرنے کے قریب ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کے وارڈز بھی بھر گئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔
فائزر نے کہا ہے کہ وہ توقع کر رہا ہے کہ 2020 میں 50 ملین ویکسین کی ڈوز دنیا بھر میں فراہم کرے جبکہ 2021 میں 1.3 ارب ویکسین کی خوارکیں فراہم کی جائیں گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ویکسین کے حوالے سے ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ کورونا کی ویکسین جلد آ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑی خبر ہے۔
کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے مختلف دوا ساز کمپنیاں ویکسین بنانے کی کوشش میں ہیں۔

شیئر: