Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے پاکستانی قونصلیٹ میں نادرا کی ون ونڈو سہولیات شروع

مملکت میں مقیم پاکستانیوں کو ایک ہی جگہ سے متعدد خدمات مہیا ہو سکیں گی (فوٹو: پاکستانی قونصلیٹ)
پاکستان کے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے آج سے جدہ کے پاکستانی قونصلیٹ جنرل میں ون ونڈو آپریشن کے ذریعے خدمات کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔

ون ونڈو سہولت کی وجہ سے تمام خدمات ایک ہی جگہ سے مہیا کی جا سکیں گی (فوٹو پاکستان قونصلیٹ جدہ)

پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید نے نادرا کے ون ونڈو سہولت مرکز کا افتتاح کیا، اس موقع پر اسلام آباد سے آنے والی نادرا کی تین رکنی اعلی سطحی ٹیم بھی موجود تھی۔
نادرا کی ون ونڈو کی سہولت کے نتیجے میں شناختی دستاویزات سے متعلق کام زیادہ تیزی اور سہولت سے ہو سکیں گے۔ اس کی وجہ سے صارف کو الگ الگ مقامات پر جا کر کام کرانے کے بجائے ایک ہی جگہ سے تمام سہولیات میسر ہوں گی جس میں فیس جمع کرانا، بائیومیٹرک، تصاویر، ڈیٹا انٹری، فارم پرنٹنگ اور جمع کرنا جیسے امور شامل ہیں۔

قونصلیٹ جنرل کی جانب سے نادرا اور اس کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا گیا ہے (فوٹو پاکستانی قونصلیٹ جدہ)

پاکستانی قونصلیٹ کے بیان کے مطابق نیا متعارف کردہ نظام سابقہ طریقہ کار کی نسبت زیادہ صارف دوست ہے۔
پاکستانی مرکز کے مطابق نئی سہولت قونصلیٹ جنرل کی جانب سے پاکستانیوں کو مزید بہتر خدمات فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

نادرا کی ون ونڈو سروسز میں متعدد خدمات شامل ہیں (فوٹو: پاکستان قونصلیٹ جدہ)

قونصلیٹ جنرل نے نادرا خدمات کی بہتر فراہمی کے لیے اپ گریڈیشن منصوبے میں دلچسپی لینے پر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی اور اس کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شیئر: