Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کورونا ویکسین فراہم کرنے کے لیے جدوجہد جاری رکھے گا: ولی عہد

سعودی عرب نے کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے 500ملین ڈالر پیش کیے: ولی عہد
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ جی ٹوئنٹی کے رکن ممالک نے سعودی عرب کی قیادت میں یکجہتی پیدا کر کے کورونا وبا کا مقابلہ کیا۔   
شہزادہ محمد بن سلمان نے جی 20 کے اختتامی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی معیشت کو خسارے سے بچانے کےلیے 11 ٹریلین ڈالر سے زیادہ فراہم کیے گئے۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ غریب ترین ممالک کے ساتھ تعاون کیا گیا ۔ قرضوں کی ادائیگی معطل کر دی گئی۔   
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بتایا کہ ایک ارب سے زیادہ لوگوں کو گروپ کی جانب سے قرضے معطل کرنے کے پروگرام سے فائدہ پہنچا۔ جون 2021 تک قرضوں کی سروسز کی ادائیگی معطل رہے گی۔   
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کورونا ویکسین فراہم کرنے کے لیے جدوجہد جاری رکھے گا۔   
سربراہ کانفرنس نے سرکلر کاربن پروجیکٹ کی توثیق کر دی۔ ڈبلیو ٹی او کی اصلاح کے لیے سعودی فارمولے کی بھی منظوری دے دی۔   
محمد بن سلمان نے توجہ دلائی کہ سعودی عرب نے کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے 500ملین ڈالر پیش کیے جبکہ انسانی جانوں کی سلامتی کے لیے تمام اقدامات کیے گئے اور بے حد غریب زمروں میں شامل افراد کی مدد کی گئی۔   
ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ ہم نے کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیے فرنٹ لائن پر کام کرنے والوں کے لیے ضروری سامان فراہم کیا۔ وبا کے آغاز میں 21 ارب ڈالر سے زیادہ کا فوری فنڈ فراہم کیا گیا۔   
گروپ میں شامل ممالک کے عوام اور ان کی معیشتوں کو وبا کے اثرات سے بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے۔عالمی معیشت کو کھڑا رکھنے کے لیے 11 ٹریلین ڈالر سے زیادہ لگائے ۔   
انتہائی خطرات سے دوچار ملکوں کو ہنگا می امداد فراہم کی۔ ایک ارب سے زیادہ آبادی والے غریب ترین ملکوں کے قرضوں کا بوجھ ہلکا کرنے کے لیے 14 ارب ڈالر سے زیادہ فراہم کیے۔   
ترقیاتی بینکوں، عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے ذریعے 300 ارب ڈالر سے زیادہ محدود آمدنی والے ملکوں کو فراہم کیے گئے۔
 
 

شیئر: