Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ترسیلات زر میں سب سے آگے

سٹیٹ بینک کے مطابق کراس بارڈر ٹریولنگ کو محدود کرنے سے بھی ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر مسلسل پانچ ماہ سے دو ارب ڈالر سے زائد رہی ہیں۔
سعودی عرب میں مقیم پاکستانی حسب سابق کل ترسیلات زر کا 30 فیصد بھیج کر سب سے آگے ہیں۔ 
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2020 میں دو ارب 30 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر بھیجی گئیں، جو اکتوبر 2019 کے مقابلے میں 14 فیصد زائد رہیں۔

 

رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ترسیلات زر کی 9 ارب 40 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 26 اعشاریہ پانچ فیصد زائد ہیں۔
بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر میں اکتوبر میں سعودی عرب سے 30 فیصد، متحدہ عرب امارات سے 16 فیصد اور برطانیہ سے 14 اعشاریہ چھ فیصد آئیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق ترسیلات زر میں اضافے کی بڑی وجہ پاکستان کی فارن ایکسچینج مارکیٹ کے انتظامی ڈھانچے میں بہتری اور پاکستان ریمیٹینسز انیشی ایٹو کے تحت کی جانے والی کوششیں ہیں۔
اس کے علاوہ کراس بارڈر ٹریولنگ کو محدود کرنے سے بھی ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔  

شیئر: