Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’یہ انیل کپور سمجھتا کیا ہے خود کو، باڈی شاڈی دکھانے لگا ہے‘

انیل کپور ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’جگ جگ جیو‘ کی شوٹنگ کے لیے چندی گڑھ میں ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
انوپم کھیر، انیل کپور اور ستیش کوشک بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور آپس میں گہرے دوست ہیں۔
انوپم اور ستیش نے اپنی دوستی کے بارے میں کپل شرما کے شو میں کچھ راز افشا کیے ہیں۔ پروگرام کے پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ وہ اپنی عادتوں کا ذکر کر ر ہے ہیں۔
 پرومو کے شروع میں ستیش کہہ رہے ہیں ’جب جب انوپم اور انیل کپور ساتھ ہوتے ہیں وہ میری برائی کرتے ہیں اور جب میں اور انیل کپور ساتھ ہوتے ہیں تو ہم انوپم کی برائی کرتے ہیں۔‘ یعنی جب بھی تینوں میں سے دو دوست ساتھ ہوں تو تیسرے کی برائی کرتے ہیں۔

 

پروگرام کے میزبان کپل شرما نے ان سے پوچھا کہ ’جیسے کہ آپ نے کہا کہ جب ہم میں سے دو لوگ اکھٹے ہوتے ہیں تو وہ تیسرے کے بارے میں باتیں کرتے ہیں تو آج کیا آپ چائے لیں گے؟‘
کپل شرما کا اشارہ اس طرف تھا کہ دونوں دوست آج اکھٹے ہیں۔
پروگرام میں انوپم کھیر اپنے دوست انیل کپور کے بارے میں کہہ رہے ہیں کہ ’یہ انیل سمجھتا کیا ہے یار اپنے آپ کو، بڑی باڈی شاڈی دکھانے لگا ہے۔‘ 
انوپم کھیر نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر انیل کپور کو ٹیگ کرتے ہوئے ہندی میں لکھا کہ ’میرے پیارے دوست یہ20 سیکنڈ کا کلپ  آپ کے لیے ہے جو کہ آپ کے دو دوستوں کی طرف سے ہے۔ جب تک دو دوست تیسرے کی برائی نہ کریں تو مزا نہیں آتا۔‘
خیال رہے انیل کپور ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’جگ جگ جیو‘ کی شوٹنگ کے لیے چندی گڑھ میں ہیں انہوں نے ابھی تک انوپم کھیر کے ٹویٹ کا جواب نہیں دیا۔

انیل کپور،ستیش اور انوپم کھیر بالی کی آپس میں گہری دوستی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

کپل شرما نے پروگروام کی اس آنے والی قسط کا ایک اور پرومو شئیر کیا جس میں پنکج ترپاٹھی نے بھی پروگرام کے دوران انٹری ماری جبکہ انوپم اور ارچنا پورن سنگھ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں اپنی سکرین کیمسٹری کے بارے میں بتا رہے ہوتے ہیں۔
پرومو میں ستیش کپل شرما سے کہہ رہے ہیں کہ ’دوستی اس وقت تک دوستی نہیں ہوتی جب تک آپ اپنے دوست کو دھوکہ نہ دیں۔‘

شیئر: