Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'کپل شرما شو کے لیے لوگوں کو اکھٹا کرنا بے وقوفی ہے'

'دا کپل شرما شو' انڈیا کا مشہور مزاحیہ شو ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
انڈیا میں مشہور مزاحیہ شو 'دا کپل شرما شو' کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ لاک ڈاون کے سبب یہ شو اب گھر میں شوٹ ہوگا تاہم شو میں کام کرنے والے ایک اداکار کیکو شردا نے اس امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ براہ راست موجود حاضرین کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا۔
انڈین میڈیا کے مطابق کیکو شردا نے کہا ہے کہ اگر شو کپل شرما کے گھر پر بھی شوٹ ہوتا ہے تو اس کے لیے عملے کے پچاس سے ساٹھ افراد کی موجودگی ضروری ہوگی، جو کہ موجودہ صورتحال میں ناممکن ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انہیں ایسے کسی بھی فیصلے کے بارے میں نہیں بتایا گیا نہ ہی انہیں لگتا ہے کہ ایسا کچھ ہوگا۔ 
'ملک میں صورتحال بری ہے اور ابھی ہمیں جو کرنا ہے وہ یہ ہے کہ لاک ڈاون کے قوانین پر عمل کریں۔ سماجی دوری برتنے کے بجائے سو لوگوں کو شوٹ کے لیے اکھٹا کرنا بے وقوفی ہے۔'
منگل کو قوم سے خطاب میں انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے لاک ڈاون میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔
اس سے قبل انہوں نے ملک کے تیرا وزرائے اعلیٰ کے ساتھ  مذاکرات میں کہا تھا کہ اگر لاک ڈاون میں توسیع ہوتی ہے تو ملک کی معیشت کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے منصوبے کے ساتھ اس کا اعلان کیا جائے گا۔ 

شیئر: