Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرق وسطی کے محفوظ ایئرپورٹس میں دو سعودی ہوائی اڈے شامل

’دونوں سعودی ہوائی اڈوں نے مسافروں کی سلامتی کے لیے سخت ترین حفاظتی تدابیر پر عمل کر رکھا ہے‘ (فوٹو: واس)
مشرقی وسطی اور افریقی ممالک کے 10محفوظ ترین ایئرپورٹس کی فہرست میں سعودی عرب کے دو ہوائی اڈوں کو شامل کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے دوران محفوظ سفر کے متعلق سروے کرکے ہدایات دینے والے  ادارے نے مشرق وسطی اور افریقی ممالک کے 10 محفوظ ترین ہوائی اڈوں میں ابو ظبی اور دبئی ایئرپورٹ کو پہلا اور دوسرا نمبر دیا ہے۔
محفوظ ترین ہوائی اڈوں کی فہرست میں ریاض کے کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ نے 3.9 درجے حاصل کیے ہیں جس پر اسے 6 واں نمبر ملا ہے جبکہ دمام کے کنگ فہد انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو 3.8 درجے دینے کے بعد دسواں نمبر دیا گیا ہے۔
سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں سعودی ہوائی اڈوں نے مسافروں کی سلامتی کے لیے سخت ترین حفاظتی تدابیر پر بہت پہلے سے عمل کر رکھا ہے۔
تمام مسافروں کو سفر کے دوران ماسک کا پابند بنایا جاتا ہے، عملے کے لیے دستانے لا زمی قرار دیئے گیے ہیں جبکہ ایئرپورٹ کے تمام حصوں کی ہر وقت سینیٹائزنگ ہوتی رہتی ہے۔

شیئر: