Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متوفی غیرملکی کارکنوں کےواجبات کی لواحقین کو ادائیگی

وزارت نے 31 ملین سے زائد کے واجبات ادا کرائے(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے متوفی غیر ملکی کارکنان کے 31 ملین ریال سے زیادہ کے مطالبات ادا کرادیے ۔
وزارت نے گزشتہ 15 ماہ کے دوران ریاض ریجن میں غیر ملکی متوفی کارکنان کے لواحقین اور سفارتخانوں کے ساتھ یکجہتی پیدا کر کے مالی معاملات کا تصفیہ کرایا ۔  
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارات افرادی قوت کے ماتحت لیبر افیئرز انتظامیہ نے بتایا کہ ہماری ذمہ داری صرف یہی نہیں ہے کہ متوفی غیر ملکی کارکنان کے حقوق حاصل کیے جائیں بلکہ ہمارے فرائض میں کارکنان کی ڈیوٹی سے غیر حاضری کی شکایات وصول کرنا اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل بھی حل کرنا بھی ہے ۔

تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کارکن کی کفالت بھی تبدیل کرائی جاتی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

 انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہماری ایک ذمہ داری یہ بھی ہے کہ اگر آجر مصالحتی میٹنگ کا بائیکاٹ کر رہا ہو اور غیر ملکی کارکن کی تنخواہ مسلسل تین ماہ تک ادا نہ کی ہو تو ایسے غیر ملکی کارکنان کا ٹرانسفر کسی اور کے ہاں کرانا بھی ہمارا کام ہے  ۔

شیئر: