Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الباحہ: بارش کاسلسلہ رات گئے تک جاری رہے گا

نشیبی علاقوں میں قیام کرنے سے گریز کریں، شہری دفاع کی ہدایت(فوٹو، ٹوئٹر)
الباحہ ریجن میں شہری دفاع کی جانب سے لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ بارش کی وجہ سے احتیاطی تدابیر پرسختی سےعمل کیا جائے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق محکمہ موسمیات کی اطلاع کے مطابقمختلف ریجنز میں بارش کا قوی امکان ہے جبکہ الباحہ ریجن میں بعض مقامات پر موسلا دھار جبکہ کہیں ہلکی بارش   کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہے گا۔
شہری دفاع نے الباحہ شہر، المخواہ ، المندق ، بلجرشی ، قلوہ اور اسکے اطراف میں جاری بارش کے حوالے سے کہا ہے کہ موسلا دھار بارش کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہونے کا امکان ہے۔
شاہراہوں پرسفر کرنے والوں کو چاہئے کہ وہ خصوصی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں ۔ برساتی ریلے کی گزرگاہوں سے محتاط رہیں ۔
ریجن میں تفریح کرنے والے نشیبی وادیوں اور پانی کی گزرگاہوں میں کیمپنگ نہ کریں ۔
شہروں میں تیز ہوا کی وجہ سے سائن بورڈز سے دور رہیں جبکہ موسم برسات میں خاص طور پر بجلی کھمبوں کے قریب نہ جائیں۔

شیئر: