Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’حج سیزن کی کامیابی کے لیے بھرپور کام جاری ہے‘: شیخ السدیس

عازمین کی خدمت کےلیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
ادارہ امور حرمین شریفین کے نگران اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ ’حج سیزن 1445 ہجری کی کامیابی کے لیے بھرپورطریقے سے کام جاری ہے‘۔
سرکاریر خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شیخ السدیس نے کہا کہ ’مملکت کی اعلی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں ادارہ امورحرمین حج سیزن کی کامیابی کےلیے ہر طرح سے کوشاں ہے‘۔
ادارہ امورحرمین کی جانب سے عازمین حج کی بہتر خدمت کےلیے پہلے سےمقررہ منصوبوں پر عمل کیا جارہا ہے جس کا مقصد عازمین کو حرمین شریفین میں بہترین ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ عازمین کی خدمت کےلیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے جن کے اہم پروگراموں میں مختلف زبانوں کے ماہرین افراد کو متعین کیا گیا ہے جو عازمین کے مسائل کے حل ان کی اپنی زبان میں فراہم کرتے ہیں۔
علاوہ ازیں اسمارٹ روبوٹس جو انتہائی حساس ڈیجیٹل اسکرینز سے لیس ہیں کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔ قرآن کریم کی درست تلاوت اور حفظ کی سہولت بھی موجود ہے۔
واضح رہے حرمین میں دینی امور کے ادارے کی جانب سے عازمین حج و عمرہ زائرین کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے مختلف سہولتیں فراہم کی گئی ہیں جن میں ترجمہ کی سہولت شامل ہے۔

شیئر: