Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزید 5 شہروں میں لین کی خلاف ورزی کا اندراج اتوار سے

’مکہ، مدینہ، عسیر، شمالی حدود اور قریات میں لین کی خلاف ورزی کا اندراج کیمروں کے ذریعہ سے ہوگا‘ (فوٹو:فری پکس))
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ مزید 5 شہریوں میں لین کی خلاف ورزی کا خود کار سسٹم کے تحت اندراج کل اتوار سے ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، عسیر، شمالی حدود اور قریات میں لین کی خلاف ورزی کا ریکارڈ شروع کیا جا رہا ہے‘۔
’اس سے پہلے جازان، طائف، باحہ اور الجوف میں لین کی خلاف ورزی کا اندراج شروع کیا چکا ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’لین کی پابندی نہ کرنے والے ڈرائیوروں کو جرمانے نافذ کرنے کا عمل ریاض، جدہ اور دمام سے کیا گیا‘۔
’لین کی پابندی کرنا مہذب ڈرائیونگ کی علامت ہے جبکہ لین کی خلاف ورزی کرنا منفی رحجان ہے جس سے ڈرائیور سمیت دوسرے لوگوں کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں‘۔
واضح رہے کہ لین کی خلاف ورزی پر 300 ریال سے 500 تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔
 

شیئر: