Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمانے سے بچتے ہوئے لین کیسے تبدیل کرسکتے ہیں؟

’لین کی تبدیلی سے پہلے یقین کرلینا ضروری ہے کہ اس سے ڈرائیور اور دوسروں کی سلامتی محفوظ ہے‘ ( فوٹو: سعودی اوٹو)
سعودی محکمہ ٹریفک نے ڈائیوروں کو لین کی پابندی کی اہمیت واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی خلاف ورزی پر خود کار نظام کے تحت جرمانہ ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’اپنی اور دوسرے لوگوں کی سلامتی کے لیے ضروری ہے کہ لین کی تبدیلی سے پہلے قاعدوں اور ضابطوں کی پابندی کی جائے‘۔
’لین کی تبدیلی سے پہلے اس بات کا یقین کرلینا ضروری ہے کہ اس سے خود ڈرائیور اور دوسرے مسافروں کی سلامتی محفوظ رہے گی‘۔
’لین تبدیل کرنے سے مناسب وقت پہلے انڈیکیٹر دینا ضروری ہے، یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ جس لین کی طرف منتقل ہو رہے ہیں وہ گاڑیوں سے خالی ہے‘۔
’اس بات کو بھی دیکھنا ہوگا کہ جس لین کی طرف منتقل ہونے جا رہے ہیں وہاں چلنے میں کوئی ممانعت تو نہیں نہ ہی وہاں چلنے پر کوئی ٹریفک خلاف ورزی ہے‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’ریاض، جدہ اور دمام کی سڑکوں پر لین کی پابندی نہ کرنے والوں کی خلاف ورزیوں کا اندراج خود کار نظام کے ذریعے ہوگا‘۔
محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ’جو ڈرائیور لین کی پابندی نہیں کریں گے ان پر ٹریفک کو معطل کرنے اور راہگیروں کی زندگیوں کو خطرات سے دوچار کرنے کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی جائیں گی‘۔
 

شیئر: