Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹے نےعلیحدگی کے 16 سال بعد والدین کو دوبارہ ملا دیا

ابو ترکی نے کہا کہ وہ کبھی دوسری شادی نہیں کرے گا- (فوٹو: الاخباریہ)
 سعودی عرب میں بیٹے نے علیحدگی کے 16 سال بعد اپنے والدین کو دوبارہ ملا دیا۔ والد کا کہنا ہے کہ سمجھ  نہیں آ رہا ہے کہ یہ خواب ہے یا حقیقت۔ 
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی شہری ترکی محمد صدقہ نے بتایا کہ والدین میں سولہ برس قبل علیحدگی ہو گئی تھی۔ میرا خواب تھا کہ وہ دوبارہ ایک دوسرے کے ساتھ شریک حیات کے طور پر زندگی گزاریں۔ اسے یہ خواب شرمندہ تعبیر کرنے میں بڑی مشکلات پیش آئیں۔ زیادہ مشکل ماں کی طرف سے ہوئی جو ذہنی تکلیف میں مبتلا تھیں۔ 

ترکی محمد صدقہ نے کہا کہ اس کا سہرا میری بیوی کے سر ہے- (فوٹو: الاخباریہ)

َسعودی شہری نے  بتایا کہ کامیابی کا سہرا میری بیوی کے سر جاتا ہے جس نے میرے خواب کو شرمندہ تعبیر بنانے میں بڑی مدد کی 
ترکی محمد صدقہ کی وادلدہ افتخار حسن نے بتایا کہ میرے بچوں خصوصا ترکی اور اس کی بیوی کو ہماری علیحدگی بہت دکھ دیتی تھی۔ بچے ہمیشہ اصرار کرتے رہے کہ کاش دونوں ایک بار پھر مل جائیں۔ ترکی کے والد محمد صدقہ نے کہا کہ ہم دونوں کا ایک بار پھر ملاپ ناقابل یقین سا ہے۔ سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ یہ خواب ہے یا حقیقت- 
’ جو کچھ ہوا بچوں کی بدولت ہوا۔ کبھی دوسری شادی نہیں کروں گا کیونکہ ایک سر پر دو ضربیں بڑا درد دیتی ہیں‘۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: