Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سہیلی کا موبائل فون دیکھا تو خاوند کی دوسری شادی کا راز کھلا‘

شادی کی تصویریں دیکھنے پر معلوم ہوا کہ دولہا کوئی اور نہیں خود خاتون کا شوہر ہے ( فوٹو: ریحانہ)
سعودی عرب میں شادی کی ایک تقریب میں شریک ایک خاتون کو اس وقت اپنے شوہر کی دوسری شادی کا علم ہوا جب ان کی دوست نے ان کو اپنی بہن کی شادی کی تصویریں دکھائیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق شادی کی ایک تقریب میں مذکورہ خاتون نے شرکت کی جس میں ان کی ایک دوست سے ملاقات ہوگئی۔
گپ شپ کے دوران دوست نے بتایا کہ ان کی بہن کی پانچ ماہ قبل شادی ہوگئی ہے۔
انہوں نے موبائل سے بہن کی شادی کی تصویریں دکھانا شروع کیں تو معلوم ہوا کہ دولہا کوئی اور نہیں خود خاتون کا شوہر ہے۔
بعد ازاں گھر آکر انہوں نے اپنے شوہر سے حقیقت معلوم کی تو انہیں اقرار کرنا پڑا کہ واقعی اس نے دوسری شادی کرلی ہے۔
شوہر کی طرف سے بیوی کو منوانے کی تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئیں کیونکہ خاتون نے عدالت میں خلع کا کیس دائر کر دیا۔

شیئر: