Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طیارے کے اڑان بھرنے سے چند لمحے قبل مسافر کا اعلان،’میں کورونا پازیٹیو ہوں‘

کورونا وائرس سے متاثرہ مسافر کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا (فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا کے دارالحکومت دہلی میں ایک مسافر نے طیارے کی پرواز سے قبل اپنے کورونا پازیٹیو ہونے کا اعلان کیا۔
انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ مسافروں کی حفاظت کی خاطر پائلٹ نے جہاز کو اڑانے کے بجائے  پارکنگ بے کی طرف واپس لے گیا۔
انڈین ایئرلائن انڈیگو کا مسافر طیارہ پونے کے لیے جمعرات کو روانہ ہو رہا تھا جب ایک مسافر نے طیارے کے عملے کو بتایا کہ وہ کورونا وائرس پازیٹیو ہیں اور ثبوت کے طور پر دستاویزات بھی دکھائیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ایئر بس اے 320 نے کنٹرولرز سے رابطہ کر کے صورتحال سے آگاہ کیا اور واپسی کا فیصلہ کیا۔
پائلٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ تین قطاروں میں چھ سے آٹھ تک کی تین نشستوں والے مسافر پہلے جہاز سے اتر جائیں اور ایک کوچ میں وائرس سے حفاظت کے اقدامات لیے جانے کے دوران انتظار کریں۔
کورونا وائرس سے متاثرہ مسافر ان ہی قطاروں میں سے ایک میں بیٹھا ہوا تھا۔
جب مسافر سیٹوں سے اٹھ گئے تو اس دوران نشستوں کو ڈس انفیکٹ کیا گیا اور نشستوں کے کورز بھی تبدیل کیے گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ مسافروں کو حفاظتی لباس بھی دیے گئے اور ان کو دوران پرواز اس کو پہن کر رکھنے کی ہدایت کی گئی۔
کورونا وائرس سے متاثرہ مسافر کو ایک ایمبولینس کے ذریعے جنوبی دہلی کے صفدر جنگ ہسپتال بھیجا گیا۔
گذشتہ برس کورونا وائرس کی وبا کے روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا جس کی وجہ سے ہوابازی کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔
لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ایئرلائنز نے سخت حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔

شیئر: