Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وائرس، مزید گیارہ مساجد عارضی طور پر بند

گزشتہ 44 دنوں کے دوران 347 مساجد بند کی گئی ہیں۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے مملکت کے چار علاقوں میں گیارہ نمازیوں کے کورونا میں مبتلا ہونے پر گیارہ مساجد عارضی طور پر بند کی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت اسلامی امور نے منگل کو بیان میں کہا کہ گزشتہ 44 دنوں کے دوران 347 مساجد بند کی گئی ہیں۔ ان میں سے 332 سینیٹائزنگ اور صحت و سلامتی انتظامات مکمل ہونے پر دوبارہ کھولی گئی ہیں۔
وزارت اسلامی امور نے بتایا کہ منگل کو جو گیارہ مساجد بند کی گئیں ان میں سے پانچ کا تعلق ریاض، چار کا مکہ مکرمہ ریجن سے تھا جبکہ عسیر، نجران میں ایک، ایک مسجد بند کی گئی۔
وزارت اسلامی امور نے بتایا کہ مدینہ منورہ میں چھ ، عسیر میں ایک، باحہ میں ایک، ریاض میں ایک اور مکہ مکرمہ میں ایک مسجد  دوبارہ کھولی گئی ہے ۔ بحالی کا فیصلہ مساجد کی سینیٹائزنگ اور صحت انتظامات تسلی بخش ہونے پر کیا گیا۔ 

شیئر: