Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وائرس کے باعث مزید 6 مساجد عارضی پر بند

سینیٹائزنگ کے بعد 253 مساجد کو دوبارہ کھول دیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت اسلامی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت کے دوشہروں کی 6 مساجد میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے پرانہیں عارضی طورپر بند کردیا گیا۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق وزارت اسلامی امورنے تمام مساجد کی انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ کورونا کیس کی تصدیق پرفوری طورپر مسجد کو عارضی طورپر بند کرکے وزارت کے متعلقہ شعبے کو اطلاع دی جائے۔
وزارت اسلامی امور نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ گزشتہ 33 دنوں میں 269 مساجد میں کورونا کیسز کی تصدیق ہونے کے بعدانہیں عارضی طورپر بند کرکے وہاں جراثیم کش مواد کا سپرے کیا گیا۔
مساجد میں اسپرے مکمل کرنے کے بعد اب تک 253 مساجد کو دوبارہ کھول دیا گیا ۔ جمعہ کے روز جن مساجد کو عارضی طورپر بند کیا گیا ان میں ریاض ریجن کی تین اور شمالی حدود ریجن میں 3 مساجد ہیں جہاں 6 افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
واضح رہے وزارت اسلامی امور کی جانب سے مساجد کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ نمازیوں کے درمیان سماجی فاصلے کے اصول کو قائم رکھیں اور کوئی بھی شخص بغیرماسک کے مسجد میں داخل نہ ہو۔
مساجد میں آنے والے نمازیوں کےلیے اپنی جائے نماز لانا بھی ضروری ہے تاہم احتیاطی طور پرمساجد میں پلاسٹک کی عارضی جائے نمازوں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ وہ افراد نماز ادا کرسکیں جو کسی وجہ سے جائے نماز نہ لاسکیں۔

شیئر: