Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت اسلامی امور کے تفتیشی دورے، مزید چار مساجد بند

 گزشتہ 43 دنوں کے دوران 336 مساجد بند کی گئی ہیں۔ (فوٹو عاجل)
سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے مملکت کے تین علاقوں میں چار نمازیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر چار مساجد عارضی طور پر بند کی ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق گزشتہ 43 دنوں کے دوران 336 مساجد بند کی گئی ہیں۔ ان میں سے 326 مساجد سینٹائزنگ اور صحت و سلامتی کے انتظامات مکمل ہونے پر بحال کی گئی ہیں۔
وزارت اسلامی امور نے پیر کو بیان میں کہا کہ دو مساجد ریاض ریجن ، ایک قصیم ریجن  اور الشرقیہ ریجن میں بند کی گئی ہیں۔ ریاض میں دو نمازی جبکہ الشرقیہ اور قصیم میں ایک، ایک نمازی کورونا میں مبتلا پائے گئے تھے۔
وزارت نے بتایا کہ 7 مساجد سینیٹائزنگ اور حفظان صحت کے انتظامات مکمل ہونے پر دوبارہ کھول دیا گیا ۔ ان میں سے تین کا تعلق ریاض ریجن اور دیگر کا نجران، عسیر، حدود شمالی اور شرقیہ ریجنوں سے ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت اسلامی امور و دعوت رہنمائی کے افسران نے مملکت بھر میں تفتیشی دورے کرکے نمازیوں اور مساجد کے منتظمین کے یہاں 168 کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں۔
وزارت اسلامی امور نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 1.8 ہزار مساجد میں وبا سے بچاؤ کے اقدامات  کے حوالے سے لاپروائی برتی گئی۔
مثلا ماسک استعمال نہ کرنا، جائے نماز ساتھ نہ لانا، اوقات نماز کی پابندی نہ کرنا اور وزارت کے مقرر کردہ پروگرام کے حوالے سے مساجد کا کھولنا شامل ہے۔ 
وزارت اسلامی امور نے توجہ دلائی کہ گزشتہ سات ہفتوں کے دوران  کورونا ایس او پیز کی پابندی کے حوالے سے اطمینان حاصل کرنے کے لیے 146.5 ہزار دورے کیے جا چکے ہیں۔ 

شیئر: